روپ ریکھا
معنی
١ - شکل و صورت، خدو خال۔ کوئی میرے سانول سا بن کر دکھائے فقط رُوپ ریکھا پہ کیا اینڈتا ہے ( ١٩٦٤ء، فارقلیط، ٣٨ ) ٢ - خاکہ، نقشہ۔ "آواز کو ذہن میں رکھ کر فوراً ایک نئے ڈرامے کی رُوپ ریکھا تیار کر لی" ( ١٩٨٤ء، ڈوبتا ابھرتا آدمی، ٢٤٤ )
اشتقاق
سنسکرت اسم 'روپ' کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ ایک دوسرا اسم 'ریکھا' ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٤ء میں "فارقلیط" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - خاکہ، نقشہ۔ "آواز کو ذہن میں رکھ کر فوراً ایک نئے ڈرامے کی رُوپ ریکھا تیار کر لی" ( ١٩٨٤ء، ڈوبتا ابھرتا آدمی، ٢٤٤ )